1 اپریل 2012 - 19:30

پاکستان کے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے ایران کے ساتھ توانائي و تجارت کے شعبوں میں تعاون میں فروغ پر تاکید کی ہے۔

ابنا: پاکستان کے وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے چین میں باؤ فورم کے سالانہ اجلاس کے موقع پر گزشتہ شب اسلامی جمہوریۂ ایران کے نائب صدر محمد جواد محمدی زادہ سے ملاقات کے دوران اسلام آباد تہران تعلقات کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران پاکستان گيس پائپ لائن منصوبے پر عمل درآمد سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے نئے باب کھلیں گے۔ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پاکستان اسلامی جمہوریۂ ایران کے ساتھ دوستانہ تعلقات کی اہمیت سے واقف ہے۔اس ملاقات میں ایرانی نائب صدر محمد جواد محمدی زادہ نے بھی پاکستان کو ایران کا برادر ملک قرار دیا اور کہا کہ اسلامی جمہوریۂ ایران دونوں ملکوں کے درمیان زیادہ سے زیادہ تعلق اور رابطے کو ایران اور پاکستان کی اقوام کے لیے سودمند سمجھتا ہے۔.......

/169